سورہ الصافات: آیت 47 - لا فيها غول ولا هم... - اردو

آیت 47 کی تفسیر, سورہ الصافات

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

اردو ترجمہ

نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La feeha ghawlun wala hum AAanha yunzafoona

آیت 47 کی تفسیر

آیت 47{ لَا فِیْہَا غَوْلٌ وَّلَا ہُمْ عَنْہَا یُنْزَفُوْنَ } ”اس میں نہ تو سرگرانی کی کیفیت ہوگی اور نہ ہی وہ اس سے بہکیں گے۔“ اس مشروب کو پی کر ایک سرور کی کیفیت تو ہوگی مگر نہ تو اس سے سر بھاری ہوگا اور نہ ہی وہ مدہوشی لائے گا اور فتورِ عقل کا باعث ہوگا۔

آیت 47 - سورہ الصافات: (لا فيها غول ولا هم عنها ينزفون...) - اردو