سورہ الصافات: آیت 73 - فانظر كيف كان عاقبة المنذرين... - اردو

آیت 73 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ

اردو ترجمہ

اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faonthur kayfa kana AAaqibatu almunthareena

آیت 73 کی تفسیر

فانظر کیف کان۔۔۔۔ المخلصین (37: 73 – 74) ” اب دیکھ لو ، ان تنبیہہ کیے جانے والوں کا انجام کیا ہوا ، اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کرلیا “۔ اب قصہ نوح کا آغاز کیا جاتا ہے اور اس میں اللہ کے نیک بندوں کا انجام نہایت ہی تیزی سے بتا دیا جاتا ہے اور یہ فیصلہ کردیا جاتا ہے کہ اللہ اپنے مخلص بندوں کے انجام کا لحاظ رکھتا ہے۔

آیت 73{ فَانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُنْذَرِیْنَ } ”تو دیکھ لو ! کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔“ اس حوالے سے قوم نوح علیہ السلام ‘ قوم ہود علیہ السلام ‘ قوم صالح علیہ السلام ‘ قوم شعیب علیہ السلام ‘ قوم لوط علیہ السلام اور آلِ فرعون کے عبرتناک انجام کی تفصیلات قرآن میں جا بجا بیان فرمائی گئی ہیں۔

آیت 73 - سورہ الصافات: (فانظر كيف كان عاقبة المنذرين...) - اردو