سورہ شعراء: آیت 55 - وإنهم لنا لغائظون... - اردو

آیت 55 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ

اردو ترجمہ

اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainnahum lana laghaithoona

آیت 55 کی تفسیر

آیت 55 وَاِنَّہُمْ لَنَا لَغَآءِظُوْنَ ”بنی اسرائیل کے مصر سے نکل بھاگنے کی حرکت نے ہمیں غضب ناک کردیا ہے۔ اب ہم انہیں عبرتناک سزا دیں گے۔ اس آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ ”ان کے اندر ہماری وجہ سے غصہ ہے“۔ یعنی اگرچہ یہ مٹھی بھر لوگ ہیں لیکن ہم انہیں جو تکالیف پہنچا تے رہے ہیں اس وجہ سے وہ ہم پر بھرے بیٹھے ہیں۔ چناچہ یہ دل جلے لوگ ہمارے خلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

آیت 55 - سورہ شعراء: (وإنهم لنا لغائظون...) - اردو